۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ آغاز دهمین اجلاسیه معاونان پژوهشی استان‌ها در قم

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین ہاجری نے کہا: حوزہ علمیہ کی تقریباً 22 علمی انجمنیں حوزہ علمیہ کے قدیم و جدید مختلف علمی شعبوں میں  سرگرمِ عمل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عبدالرسول ہاجری نے ایران کے شہر قم المقدسہ میں مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے آیت اللہ حائری ہال میں منعقدہ صوبوں اور حوزاتِ علمیہ کے مخصوص علاقوں کے تحقیقی معاونین کے دسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طلباء کو اپنی زندگی کی مدیریت اور طلبگی زندگی کے انتظام کے لیے دوسرے علمی شعبوں اور تبلیغی مہارتوں سے عمومی واقفیت کی بھی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ کی علمی انجمنوں کے سیکرٹریٹ کے سرپرست نے مزید کہا: علمی انجمنیں جو دیگر خدمات انجام دے سکتی ہیں ان میں علمی و فنی مہارت میں اضافہ کے لیے خصوصی ورکشاپس کا انعقاد بھی شامل ہے۔ اسی شعبے میں خصوصی اور علمی کونسلز کا قیام بھی ایک اور خدمت ہے جو علمی انجمنیں انجام دے سکتی ہیں۔

حجۃ الاسلام ہاجری نے کہا: اگر مختلف صوبوں میں کہیں بھی کسی خصوصی موضوعات کی تعلیم کی ضرورت کی نشاندہی کی جائے تو ہمارے اساتید کو مختلف جلسات، علمی کانفرنسز اور کورسز کے انعقاد کی صورت میں وہاں بھیجا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ کے قدیم و جدید مختلف علمی شعبوں میں علمی انجمنیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں سوشیالوجی، علومِ نفسیات وغیرہ شامل ہیں۔ انجمن کے ممبران میں مختلف یونیورسٹیز اور حوزہ علوم انسانی کے شعبے سے فارغ التحصیل افراد شامل ہیں۔حال ہی میں ورچوئل اسپیس، خواتین اور خاندان، امامت وغیرہ کے شعبہ میں بھی علمی انجمنوں کا آغاز کیا گیا ہے اور تہذیب ریسرچ ایسوسی ایشن بھی منظوری کے مرحلے میں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .